پنیرئ یا بیج اگانے کا طریقہ ۔

 

پنیرئ یا بیج اگانے کا طریقہ ۔

بیج سے پنیری تیار کرنے کے لیے مارکیٹ میں عام ٹرے دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو مارکیٹ سے کوئی بھی ٹرے دستیاب نہیں تو کوئی بھی آئسکریم یا ڈسپوزیبل کھانے کا ڈھکن والہ ڈبہ لے لیں۔ اور اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں تاکہ فالتو پانی نکل سکے۔

 


مٹی کی تیاری

مٹی کی تیاری آپ گھر میں بھی کر سکتے یا قریبی نرسری سے مٹی لے سکتے۔ گھر میں مٹی تیار کرنے کے لیے آپ ایک حصہ ریت ایک حصہ پرانا گوبر یا لیف کمپوسٹ اور ایک حصہ عام مٹی لے لیں، ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اور ٹرے یا ڈبے میں بھر دیں۔


کوئی بھی سپرے بوتل لے کر یا شاور سے اچھی طرح مٹی کو نمی دیں، یاد رکھیں اتنا پانی نہ دے کے کیچڑ بن جائے، اس سے بیج گل جاتا ہے یا زیادہ پانی دینے سے بلب جرمینیٹ نہیں کرتا۔


موسمی فلاور کے بیج جیسے پاپیور، گل دوپہری، پٹونیا، پینزی ان کے بیج چٹکی سے مٹی پر چھڑک دیں، اور جو بیج بڑے ہیں ان کو ان کی جسامت سے ڈبل گہرائی میں دبا دیں۔ ۔



 

اور اوپر تھوڑی سے مٹی کی تہہ ڈال دیں


 

بیج کی جرمینیشن کے لیے 18 سے 25 تک کا بہترین درجہ حرارت ہے۔ بیج کو جرمینیشن کے لیے نمی درجہ حرارت اور اکسیجن کے ضرورت ہوتی ہے، اس لیے نمی قائم رکھنے کے لیے ٹرے یا باکس کو ڈھکن یا پلاسٹک شیٹ یا کسی بھی چیز سے ڈھانپ دیں۔ اکثر لوگ گملے یا کھلی زمین میں بیج بو دیتے ہیں اور یا تو پانی ایک دفعہ کے بعد نہیں دیتے یا بار بار پانی دیتے ہیں جس سے بیج کی جرمینیشن نہیں ہوتی۔


اگر آپ اس ایریا میں ہیں جس میں برف پڑتی ہے تو ٹرے یا باکس کو انڈور کسی کھڑکی کے پاس رکھیں جدھر دھوپ اور حرارت ملتی رہے۔ اور ٹرے یا باکس کو ہر صبح گھما دیں تاکہ روشنی ہر طرف برابر لگے اور تمام بیج جرمینیٹ کر جائیں۔نمی کا خاص خیال رکھیں خاص طور پر چھوٹے بیج کی۔ کیونکہ دھوپ کی وجہ سے اوپر والی تہہ جلدی خشک ہو جاتی ہے اور نمی نہ ہونے کی وجہ سے بیج گروتھ نہیں کر پائے گا۔اس لیے روزانہ چیک کریں کہیں اور اگر ضرورت ہو تو پانی سپرے کریں۔ پائپ یا کسی بھی طرح زیادہ پانی دینے سے گریز کریں۔ ۔



 



جب بیج جرمینیٹ کر جائیں تو پیلے پودے کے اصل دو پتوں سے لے کر چھ پتے نکلنے تک پودوں کو آگے گملے یا زمین میں شفٹ کیا جا سکتا ہے




جب دو سے چھ پتے نکل آئیں تو پودوں کو زمین یا گملے میں شفٹ کیا جا سکتا ہے، مزید رہنمائی کے لیے نیچے تصاویر ملاحظہ کرئیں۔ شکریہ







 

 

مزید معلومات یا 200 سے زائد اقسام کے بیج کی خریداری کے لیے گارڈن شاپ کے واٹس ایپ نمبر پر اپنا مکمل سوال ٹیکسٹ کریں۔ اپنا سوال وایس میسج مت کرئیں۔ اس نمبر پر واٹس ایپ کال وصول نہیں کی جاتی لہذا جلد رہنمائی کے لیے صرف اور صرف ٹیکسٹ میسج کریں۔ شکریہ

گارڈن شاپ

واٹس ایپ : 03124093162













Popular Posts